صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور انقلابی اصلاحات کی بدولت صوبے ترقی و خوشحالی کی نئی راہ پر گامزن ہو چکاہے ، اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر
صوابی کے بلاک شناختی کارڈز کا مسئلہ جلد از جلد حل کر لیاجائے گا،انٹیلی جنس رپورٹ کے بغیر کسی بھی شہری کے گھر پر چھاپہ مارنے اور بے جا پکڑ دھکڑکسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، عوام بھی شناختی کارڈ کے تصدیقی عمل میں غیر متعلقہ عناصراور لوگوں کی نشاندہی کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کے عوام کی تقدیر بدلنے اورحقیقی تبدیلی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں اسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شمولیتی اجتماع سے خطاب
پیر 11 ستمبر 2017 21:05
(جاری ہے)
اسد قیصر نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے نئے کارکنان کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے نہ صرف پارٹی مزید مضبوط ہوگی بلکہ علاقے کی ترقی اور ان کے مسائل حل کرنے میں بھی وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،انہوں نے ضلعی پولیس حکام کو ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال اور امن و امان کا قیام ان کی ذمہ داری ہے لیکن انٹیلی جنس رپورٹ کے بغیر کسی بھی شہری کے گھر پر چھاپہ مارنے اور بے جا پکڑ دھکڑکسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،صوابی کے بلاک شناختی کارڈز کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے گا، عوام بھی شناختی کارڈ کے تصدیقی عمل میں غیر متعلقہ عناصراور لوگوں کی نشاندہی کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں،متعلقہ ممبر قومی اسمبلی اور مقامی کمیٹیوں کی مدد سے شناختی کارڈز کی تصدیق کا طریقہ کار وضع کرکے بلاک کارڈز کی شفاف طریقے سے تصدیق کی جائے گی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام گورنر نے کہاکہ موجودہ حکومت نے صوبے میں ایک ایسے مثالی نظام کی بنیاد رکھ دی ہے جس میں وسائل سے محروم اور پسے ہوئے طبقات کو انصاف اور ان کے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے کسی کی منت سماجت نہیں کرنی پڑے گی بلکہ ان کے مسائل مقامی سطح پر ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں گے۔
صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور انقلابی اصلاحات کی بدولت صوبے کو ترقی و خوشحالی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا گیاہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کے عوام کی تقدیر بدلنے اورحقیقی تبدیلی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں اسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلا امتیازصوبے کی ترقی اور عوام کے مسائل کے مستقل بنیادوں پر حل کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔اس موقع پر علاقے کے عوام کے پر زور مطالبے پر سپیکر صوبائی اسمبلی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کا اعلان کرتے ہوئے وزیرآباد جنازگاہ کی تعمیر کے لئے 20 لاکھ روپے،بجلی کے پولز کی تنصیب کے لئی60 لاکھ ،ٹرانسمیشن لائن کی منتقلی کے لئے 1کروڑ دس لاکھ،دس ہینڈ پمپس،دلا رام بانڈہ کے لئے پروٹیکشن وال کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے ترقیاتی سکیموں کے اعلانات عوام پر کسی کا احسان نہیں بلکہ ان کا بنیادی حق ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.