سچارسدہ ، بٹ حیلہ میں واپڈا اہلکار کے بہیمانہ قتل کے خلاف واپڈا ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 11 ستمبر 2017 21:05

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) بٹ حیلہ میں واپڈا اہلکار کے بہیمانہ قتل کے خلاف چارسدہ میں واپڈا ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ۔ تحریک انصا ف کے ایم پی اے شکیل خان کی گرفتاری کا مطالبہ ۔ قتل میں ملوث ایم پی اے کو گرفتار نہ کیا گیا تو جمعرات کے روز خیبر پختونخو امیں مکمل ہڑتال کی جائیگی ۔ چیئرمین اکرام اللہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بٹ حیلہ میں واپڈا اہلکار حائستہ رحمان کے بہیمانہ قتل کے خلاف پاکستان واپڈا ہائیڈ رو الیکٹرک ورکر زیونین چارسدہ ڈویژن کے زیر اہتمام فاروق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

احتجاجی مظاہرین نے تحریک انصاف کے ایم پی اے شکیل خان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے ڈویژنل چیئرمین اکرام اللہ، سیکرٹری حاجی مرجان، وائس چیئرمین حسن زیب، جائنٹ سیکرٹری ثناء اللہ حائستہ رحمان کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایم پی اے شکیل خان قتل میں براہ راست ملوث ہے ۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم پی اے اور دیگر ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو جمعرات کے روز پورے صوبے میں احتجاج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :