جرائم پیشہ افغان باشندوں کی باراتیوں کی بس پر فائرنگ فائرنگ،دولہا کا قریبی عزیز جاں بحق

پیر 11 ستمبر 2017 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) حمزہ گھڑی چارسدہ روڈ دائودزئی پشاور میں مبینہ جرائم پیشہ افغان باشندوں کی باراتیوں پر اسلحہ آتشین سے اندھا دھند فائرنگ اور چُھریوں کے وارکے نتیجہ میں دولہا کا قریبی رشتہ دار عالمزیب جاں بحق اور چار باراتی بری طرح زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا پولیس نے حملے کے مبینہ ملزم کو چھوڑ دیا اس سلسلے میں پاسبان پشاور کے رہنما مقصود خان ولد سکنہ ؑمزہ گھڑی چارسدہ روڈ نے تھانہ دائود زئی میں رپورٹ درج کرائی کہ اُس کے قریبی رشتہ دار جلال خان کی شادی کے سلسلے میں وہ بارات لے کر دلہ زاک گئے تھے گزشتہ شام واپس گائوں پہنچے تو حمزہ گھڑی روڈ پر گھات لگائے بدنام زمانہ منشیات فروش،راہزن و ڈکیت گروہ کے ارکان افغان مہاجر غلام نبی،حیدر،سید کریم ،طہماش پسران طور گل،بنی سرور ،اختر حسین ساکنان قامہ جلال آباد حال حمزہ گھڑی اور حُسین اللہ سکنہ حمزہ گھڑی نے اور درجن سے زیادہ دیگر ساتھیوں جو کلاشنکوفوں پستولوں اور چھریوں سے مُسلح تھے نے اُن پر حملہ کرتے اندھا دھند فائرنگ کی اور چھریوں کے وار کیئے جس کے نتیجہ میں 5سے زیادہ باراتی شدید زخمی ہو گئے جن میں اُس کا بھائی عالمزیب ،احسان الدین ،مُحسنین ،عبداللہ اور واپڈا ایکسین نیاز محمد کے بھتیجے عمر فاروق شامل ہیں ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے انہوں نے بتایا کہ وہ زخمیوں کوتھانہ دائود زئی لے گئے تو پولیس نے ہماری رپورٹ درج نہیں کی اور ہمیں اُجلت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا راستہ دکھایا اور حملہ آور گروہ کے سرغنہ طپماش کو بُلا کر اُلٹا ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ بنا کر زخمیوں کو ہتھکڑیاں لگا دیں ہسپتال میں اُس کا بھائی عالمزیب زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا اس دوران پولیس نے ملزم طہماش کو چھوڑ دیا،تھانہ دائود زئی پولیس نے قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے حملہ آور افغانیوں کی تلاش شروع کر دی ہے جو روپوش ہو گئے ہیں مقصود خان کے مطابق ملزمان نے جعل سازی سے نادرا کے جعلی شناختی کارڈ بھی بنا رکھے ہیں

متعلقہ عنوان :