امیر حیدر ہوتی نے ولی گروپ کے تمام کارکنوں کو پارٹی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دے دی

پیر 11 ستمبر 2017 21:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی کے تمام اضلاع کے صدور کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں اے این پی ( ولی) کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں اوروفود کی صورت میں جا کر ان سے ملاقات کی جائے ،انہوں نے کہا کہ اے این پی ولی کے عوامی نیشنل پارٹی میں انضمام کے بعد اُس کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کی رکنیت سازی مہم کو آگے بڑھایا جائے ، انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے انضمام کے بعد اے این پی ایک مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے ، اور آنے والے الیکشن میں پارٹی صوبہ بھر میں کلین سویپ کرے گی ، امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ تمام ضلعی صدور وفود کی شکل میں جا کر اے این پی ولی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کر کے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں اور ان کی رکنیت سازی مہم کو تیز تر بنائیں۔

متعلقہ عنوان :