موجودہ صوبائی حکومت عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے، صوبائی وزیر عنایت اللہ

خدمت کے جذبے کے تحت صوبے میں صفائی ستھرائی ،آبنوشی ،نکاس آب اورسڑکوں کی تعمیر ومرمت کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، اجتماع سے خطاب

پیر 11 ستمبر 2017 21:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء)خیبرپختونخواکے سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے اورخدمت کے جذبے کے تحت صوبے میں صفائی ستھرائی ،آبنوشی ،نکاس آب اورسڑکوں کی تعمیر ومرمت کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے پشاورمیں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سینئر وزیر نے کہا کہ مخلوط حکومت نے عملی طورپر عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے مثبت اقدامات شروع کیے ہیں تاکہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہواورانہیں ایک خوشگوار ماحول میسر آسکے ۔سینئر وزیرنے کہا کہ بہتر قانون سازی موثر اقدمات اورنظام میں تبدیلی کی بدولت لوگوںکے مسائل کم ہوئے ہیں اورکافی حدتک بدعنوانی کا تدارک بھی ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ شفاف نیلامیوںکی وجہ سے سابق ادوار کے مقابلے میں آج بلدیاتی آمدن میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہواہے ۔

انہوںنے کہا کہ ملک میںوسائل کی کمی نہیں ہے موجودہ مخلوط حکومت نہ صرف عوامی وسائل کوعوام کی فلاح وبہبود اورخوشحالی پرخرچ کررہی ہے بلکہ نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اقداماتب بھی اٹھارہی ہے جس کے نتیجے میں خوشحالی کی جانب اہم پیش رفت ہورہی ہے۔عنایت اللہ نے لوگوں سے کہا کہ وہ موجودہ مخلوط حکومت کا بھر پورساتھ دیں اور حکومتی اقدامات اورپالیسیوں سے استفادہ کریں تاکہ ان کے مسائل بروقت حل ہوں اورہرشعبے کی کارکردگی میں مزید بہتری آسکے۔