صوبہ بھر کی مساجد میںآئمہ کرام کی تقرریوں کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا،

صوبائی وزیر قانون موجودہ صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے تعمیروترقی کو ناگزیر سمجھتی ہے ،موجودہ حکومت نے ترقی سے محروم علاقوں میں بھی تعمیر وترقی کے کام کوتیز کرنے کا پلان تشکیل دیاہے ، امتیاز قریشی کی وفد سے گفتگو

پیر 11 ستمبر 2017 21:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوا کے وزیر قانون ،پارلیمانی امور اورانسانی حقوق امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کی مساجد میںآئمہ کرام کی تقرریوں کااصولی فیصلہ کیاگیا ہے اوراس عمل کو بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچا یاجائے گا تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنے مذہبی فرائض سرانجام دے سکیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے پیر کے روز اپنے دفترپشاورمیں مندوری تحصیل لاچی کوہاٹ کے مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وزیر قانون نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر سطح پر سماجی مسائل حل کرنے کے لئے جامع حکمت عملی بنائی ہے جسے بتدریج عملی جامہ پہنایا جائے گا اوراس سے صوبے میں روزگار کے بھی وسیع مواقع پیدا ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے تعمیروترقی کو ناگزیر سمجھتی ہے جس کے لئے موجودہ حکومت نے پلان تشکیل دیاہے تاکہ ترقی سے محروم علاقوں میں بھی تعمیر وترقی کے کام کوتیز کرکے وہاں خوشحالی لائی جاسکے اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہو۔ اس موقع پر وزیر قانون نے وفود کی شکایات ،مطالبات بھی سنے اوران کے حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔ جس پر وفود نے وزیر قانون کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :