امیر مقام کا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، شاہ فرمان

پیر 11 ستمبر 2017 21:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ اورآبنوشی شاہ فرمان نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کا این اے 4 میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کاافتتاح غیرقانونی اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔امیر مقام این اے 4 کے حقوق NA-4 کے لوگوں پر بیچتاہے۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات کاکہنا تھا کہ امیر مقام این اے 4 میں نادرا ،گیس اور بجلی کی اسکیموں کے جو اب افتتاح کررہا ہے یہ اس کو 4 سال پہلے یاد کیوں نہیں آئے تھے اور اس وقت کونسی رکاوٹ حائل تھی ۔امیر مقام کا یہ وطیرہ ہے کہ وہ ترقیاتی اسکیموں کے بدلے عوام سے ووٹ مانگتاہے ۔یہ کہاں کاانصاف ہے کہ جب ووٹ کی ضرورت ہو تواس کو عوام کے حقوق یاد آجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ امیر مقام سے پوچھتا ہوں کہ وہ ساڑھے تین سال تک گیس کے مسئلہ پر صوبائی حکومت کے ساتھ مقدمہ کیوں لڑتا رہا اگر امیر مقام ہمارے خلاف عدالت میں کھڑانہ ہوتا تو آج اس علاقہ میں سوئی گیس کا منصوبہ مکمل ہوچکا ہوتا لیکن امیر مقام نے محض ووٹ کے حصول کی خاطر این اے 4 کے عوام کو تڑپایا او رگیس فراہمی کے منصوبے میں رکاوٹیں حائل کیں۔ شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ امیر مقام این اے 4 کے عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے ہیں اوریہاں کے لوگ اب اس کی کسی سازش یاجھانسہ میں نہیں آئیں گے۔ این اے 4 میںضمنی انتخابات کے وقت امیر مقام کو اب غریب عوام کے حقوق یاد آگئے ہیں ۔امیر مقام یاد رکھیں کہ جو احتساب اس کے قائد نواز شریف کا ہوا وہی اس کی بھی ہوگا۔