گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں بی ایس کلاسز میں ہر سال سینکڑوں طلباء وطالبات داخلے سے محروم

پیر 11 ستمبر 2017 21:04

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں بی ایس کلاسز میں کم نشستوں کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں طلباء وطالبات داخلے سے محروم رہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بی ایس کلاسز کے اجراء کے بعد اعلیٰ تعلیم کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے مگر صورتحال یہ ہے کہ داخلے کی کم نشستوں کی وجہ سے بچے اور بچیاں داخلوں سے محروم ہیں اور ان کے والدین کے پاس پرائیویٹ سکولوں میں اپنے بچوں کے پڑھانے کے وسائل نہیں۔ اہل چکوال نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نشستیں بھی بڑھائی جائیں اور بی ایس کلاسز کی دوسری شفٹ شروع کی جائے تاکہ پسماندہ علاقے چکوال کے بچے اور بچیاں بھی اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہ سکیں۔