ملی مسلم لیگ کی قانونی حیثیت سے متعلقالیکشن کمیشن کی وزارت داخلہ کو یاددہانی، ..
تازہ ترین : 1

ملی مسلم لیگ کی قانونی حیثیت سے متعلقالیکشن کمیشن کی وزارت داخلہ کو یاددہانی، جواب جمع نہ کرانے پر ناراضگی کا اظہار

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملی مسلم لیگ کی قانونی حیثیت سے متعلق وزارت داخلہ کو یاددہانی کرائی ہے ،پیر کو سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر ناراضگی کا اظہارکیااورسیکرٹری داخلہ سے پندرہ روز میں جواب طلب کرنے کا حکم دیا،الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملی مسلم لیگ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈنہیں،اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور الیکشن کمیشن نے اس پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا،یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمیشن نے 24اگست 2017کو وزارت داخلہ کوخط لکھا جس میں اس پارٹی کی قانونی حیثیت سے متعلق استفسار کیا گیا تاہم مذکورہ وزارت نے اس کا ابھی تک جواب جمع نہیں کرایا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/09/2017 - 21:02:45

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :