عمران طاہر نے شاداب خان کو پاکستانی ٹیم کا سب سے باصلاحیت کھلاڑی قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 11 ستمبر 2017 19:48

عمران طاہر نے شاداب خان کو پاکستانی ٹیم کا سب سے باصلاحیت کھلاڑی قرار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 ستمبر 2017ء) عمران طاہر نے شاداب خان کو پاکستانی ٹیم کا سب سے باصلاحیت کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ ورلڈ الیون کے سلسلے میں پاکستان آنے والے پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ شاداب خان بہت ہی باصلاحیت لیگ اسپنر ہیں۔

(جاری ہے)

شاداب خان تن تنہا میچ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عمران طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلیے کچھ کرسکا تو لوگ اچھے نام سے یاد رکھیں گے۔ دعا ہے کہ دورہ ورلڈ الیون خیر و عافیت سے مکمل ہو جائے۔