بالی ووڈ اداکار کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے

پیر 11 ستمبر 2017 19:44

بالی ووڈ اداکار کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے
بھارت:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-11 ستمبر-2017ء) بالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام الٹر کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ںژاد بھارتی اداکار ٹام الٹر گزشتہ ہفتے سے اسپتال میں منتقل ہیں جنہیں ڈاکٹرز کی جانب سے سکن کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ ٹام الٹر کے بیٹے جیمی کے مطابق ٹائم الٹر اب پہلے سے کافی بہتر ہیں جبکہ وہ ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹرز انکے والد کا بہترین علاج کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ ٹام الٹر کے بیٹے جیمی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو کو پبلک نہیں کرنا چاہتے۔ ٹام الٹر ایک بھارتی ڈراما آرٹسٹ ہیں جنہوں نے مشہور ٹی وی سیریز میں کام کیا ہے۔ ٹام الٹر کے بیٹے کے مطابق انکو ایک سال قبل چیک کروایا گیا تھا لیکن تب انہوں نے اس مسئلے کو اتنا سنجیدہ نہیں لیا اور اب انکا کینسر چوتھے درجے کا ہے۔ ٹام الٹر کے بیٹے کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کے مشہور ڈاکٹرز انکے والد کا علاج کررہےہیں اور انکی صحت پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔