حکومت کو روہنگیا کے مسلمانوں کیلئے امدادی سامان کا طیارہ بھیجنا چاہیے،سینیٹر ..
تازہ ترین : 1

حکومت کو روہنگیا کے مسلمانوں کیلئے امدادی سامان کا طیارہ بھیجنا چاہیے،سینیٹر نہال ہاشمی

کرکٹ اچھا کھیل ہے، پاکستان میں کرکٹ کے ایونٹ آنے سے دنیا کو اچھا پیغام جائے گا ،ْ میڈیا سے گفتگو

حکومت کو روہنگیا کے مسلمانوں کیلئے امدادی سامان کا طیارہ بھیجنا چاہیے،سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت کو روہنگیا کے مسلمانوں کے لئے امدادی سامان کا طیارہ بھیجنا چاہیے ،ْ کرکٹ اچھا کھیل ہے، پاکستان میں کرکٹ کے ایونٹ آنے سے دنیا کو اچھا پیغام جائے گا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایک بہت بڑے مدبر کے انتقال کا دن ہے۔

قائد اعظم ایک مشن کی تکمیل کے بعد اس دنیا سے گئے۔ وہ بابائے قوم ہیں۔ ہمیں ان کی جدوجہد سے سبق ملتا ہے کہ انسان کو کس طرح کوششیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ روہنگیا کے مسلمانوں کے لئے امدادی سامان کا طیارہ بھیجے جس میں خوراک کے علاوہ ادویات بھی ہوں اور میڈیا کے لوگ بھی وہاں جائیں۔ سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ کرکٹ اچھا کھیل ہے، پاکستان میں کرکٹ کے ایونٹ آنے سے دنیا کو اچھا پیغام جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/09/2017 - 21:00:57

اس خبر پر آپ کی رائے‎