پاکستان کے باقاعدہ قوانین کو فاٹا تک توسیع دی جائے ،ْقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کی تجویز

پیر 11 ستمبر 2017 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران نے تجویز دی ہے کہ صرف ٹرائبل ایریا ز رواج بل 2017 وضع کرنے کے بجائے پاکستان کے باقاعدہ قوانین کو فاٹا تک توسیع دی جائے ۔کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئرمین کمیٹی محمد جمال الدین کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہواجس میں ٹرائبل ایریا ز رواج بل 2017(ترمیمی بل ) پر تفصیلی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

بل کو اس سفارش کے ساتھ ڈیفر کر دیا گیا کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس جلد بلایا جائے گا۔جس میں ٹرائبل ایریا ز رواج بل 2017(ترمیمی بل ) پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔اجلاس میںالحاق کرنے والی ریاستوں(نجی رقوم اور استحقاق کا خاتمہ)بل 2017کی مخصوص ترامیم کے ساتھ اتفاق رائے سے منظوری دی۔اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی محمد نزیرخان ،محمد کمال ملک ،صاحبزادہ طارق اللہ،بلال رحمن۔بسم اللہ خان،شاہدہ اختر علی،ساجد حسین طوری،شہاب الدین خان،الحاج شاہ جی گل آفریدی اور وزارت سیفران کے حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :