پاکستان زمینوں کے ریگستانوں میں بدلنے کے عمل کو روکنے کیلئے اراضی کے پائیدار انتظام پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے ،ْمشاہد اللہ

صحراپذیری کی روک تھام کے حوالے سے کانفرنس آف پارٹیز کا 13 واں سیشن 16 ستمبر تک جاری رہے گا ،ْوفاقی وزیر کا کانفرنس سے خطاب

پیر 11 ستمبر 2017 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان نے کہا ہے کہ پاکستان زمینوں کے ریگستانوں میں بدلنے کے عمل کو روکنے کے لئے اراضی کے پائیدار انتظام کے پروگرام پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔ وہ چین میں صحرا پذیری کی روک تھام کے حوالے سے کانفرنس آف پارٹیز کے 13 ویں سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا 80 فیصد رقبہ بارانی یا جزوی طور پر بارانی ہے اور بردگی کے خطرے سے دو چار ہے جبکہ آبادی کا دو تہائی حصہ اپنے معاش کے لئے انہی خشک زمینوں پر انحصار کرتا ہے۔ مشاہد الله خان نے کہا کہ پاکستان کو زمین بردگی اور ریگستانوں میں اضافے کے مسئلہ کی سنجیدگی کا ادراک ہے۔ پاکستان نے اس حوالے سے قومی ایکشن پروگرام تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے پائیدار زمینی انتظام کے پروگرام پر عملدرآمد کر رہا ہے۔ صحراپذیری کی روک تھام کے حوالے سے کانفرنس آف پارٹیز کا 13 واں سیشن 16 ستمبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :