پنجا ب فو ڈاتھارٹی راولپنڈی کی کارروائی ، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 6فوڈ پوائنٹس اور 2سپلائرز سربمہر ،ْ سولہ کو جرمانے

پیر 11 ستمبر 2017 20:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء)پنجا ب فو ڈاتھارٹی راولپنڈی نے شہر کے مختلف علاقوں میں مضر صحت اشیاء فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 6فوڈ پوائنٹس اور 2سپلائرز کو سربمہر کر دیا اور 16افراد کو بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیم نے نے کمرشل مارکیٹ،ڈھوک سیداں، گجراں روڈ،ڈبل روڈ،گڈو ویلیج، مین مارکیٹ،سروس روڈ،سٹیڈیم روڈ،عباسی آباد،سید پور روڈ،پنڈوڑہ،فضیلہ مارکیٹ،راہبر کالونی،خرم کالونی،گجر خان،مال روڈ،مری،تحصیل روڈ،پیر ودھائی اڈہ اور دلدار روڈ مورگاہ میں صفائی وسیوریج کے ناقص انتظامات،دوران کام ملازمین کا جیولری کے استعمال پر06فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کیا گیا ہے جبکہ16 افراد کو 78,000 رو پے جر ما نہ کیا گیا ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے متعدد افراد کو صفائی و سیوریج کے نظام کے بہتر بنانے نوٹسز بھی جاری کئے ہیں۔