Live Updates

عوام تحریک انصاف کا ساتھ دے ہرگز مایوس نہیں کریں گے،سردار یار محمد رند

پیر 11 ستمبر 2017 20:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہاہے کہ بلوچستان کی عوام صحت و وتعلیم سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے بلوچستان کے اکثر پڑھے لکھے نوجوان بیروزگارہیں اور اچھی اچھی ڈگریاں ہونے کے باوجود در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں انہوں نے بلوچستان کی عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں انشاء اللہ ہم بلوچستان کی عوام کو ہرگز مایوس نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز درگاہ فتح پور شریف سے سید نذیر حسین شاہ حسینی کے ساتھ آئے ہوئے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے لیکن آج بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوان بیروزگار ہیںاور اعلی تعلیمی ڈگریاں ہونے کے باوجود در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں آج کسی کو کلرک کے لئے بھی نوکری بغیر پیسوں کے نہیں ملتی انہوں نے مزید کہا کہ اگر بلوچستان کی عوام نے ہمیں خدمت کا موقع دیا تو انشاء اللہ بلوچستان میں روزگار کے بہترین مواقع پیدا کریں گے امن و امان کے ساتھ ساتھ صحت و تعلیم کے شعبوں میں بھی انقلابی اقدامات کریں گے بلوچستان کی عوام کو ان کے تمام جائز حقوق فراہم کئے جائیں گے اور جس طرح پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے میں تھانہ اور پٹواری کلچر کا خاتمہ کیا ہے اسی طرح بلوچستان میں بھی تھانہ اور پٹواری کلچر کا خاتمہ کرینگے اس موقع پر درگاہ فتح پور شریف سے سید نذیر شاہ حسینی نے سردار یار محمد رند کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :