گرین اسٹارسوشل مارکیٹنگ نیKfW کے تعاون سے تیسرے پورٹیبل کنٹینر ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کردیا

پیر 11 ستمبر 2017 20:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ (GSM) نے پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں اپنے تیسرے پورٹیبل کنٹینر ہیلتھ سینٹر (PCHC) کا افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب گاؤں نون میں منعقد ہوئی جہاں KfWڈیویلپمنٹ بینک پاکستان آفس کے ڈائریکٹر وولف گینگ مولر نے پورٹیبل کنٹینر ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر KfW کی پروجیکٹ کوآرڈینیٹر، ہیلتھ سیکٹر، معصومہ زیدی بھی موجود تھیں۔

جرمن حکومت KfW کے ذریعے پورٹیبل کنٹینر ہیلتھ سینٹرپروجیکٹ کے لیے فنڈز اورپہلے سے تیار شدہ یہ ہیلتھ سینٹر تمام ضروری طبی آلات سے لیس فراہم کرتی ہے تاکہ ماؤںاور نوزائیدہ بچوں کو ہیلتھ کیئر کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اس پروجیکٹ کا مقصد ملک کی اقتصادی ترقی میں خواتین کی امپاورمنٹ ، غربت میں کمی اوراچھی صحت و بہبود کے ذریعے حصہ لینا ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئیKfW پاکستان آفس کے ڈائریکٹر وولف گینگ مولر نے بتایا کہ پورٹیبل کنٹینر ہیلتھ سینٹر کے لیے فنڈز جرمن حکومت KfWکے ذریعے فراہم کرتی ہے ۔ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں صحت کی انتہائی ضروری خدمات کی فراہمی پر انہوں نے گرین اسٹار مارکیٹنگ کی انتظامیہ کو دلی مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ اس سے غریب آبادیوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات مستقبل میں دیہی آبادیوں کے لیے بھی معاشی فوائد لے کر آئیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر عزیز الرب نے کہا،’’میںاس جدید ہیلتھ پروجیکٹ کو سپورٹ فراہم کرنے پر KfW ڈیویلپمنٹ بینک اور جرمن حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ہمارا مشترکہ مقصد کم مراعات یافتہ علاقوں میں ماؤں او ر بچوں کی صحت کو فروغ دینا اور انہیں بہتر مستقبل کے لیے بااختیار بنانا ہے۔

‘‘تقریب کا اختتام گرین اسٹار میں ڈائریکٹرKfWپروگرامز، ڈاکٹر ہارون ابراہیم کی جانب سے شکریہ کے ووٹ کے ساتھ ہوا جنہوں نے صحت مند اور خوشحال پاکستان کی جانب جرمن حکومت اور KfW کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔اس پروجیکٹ کے تحت گرین اسٹار نے پہلا پورٹیبل کنٹینر ہیلتھ سینٹرگاؤں موہڑی، تحصیل گوجر خان، ضلع راولپنڈی میں اوردوسرا سینٹر خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے گاؤں بابا جی کالے میں قائم کیا تھا۔