ساہیوال، ہڑپہ ٹول پلاز ہ تیز رفتار کار آئل ٹینکر کے نیچے گھس گئی ، ایک عورت جاں بحق ،پانچ افراد شدید زخمی

پیر 11 ستمبر 2017 20:58

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) ساہیوال ملتان روڈ پر ہڑپہ ٹول پلازہ کے قریب ایک تیزرفتار کار آئل ٹینکر کے نیچے گھس جانے کے نتیجہ میں کار میں سوار ایک عورت جاں بحق جبکہ پانچ افراد رضیہ بی بی ، ماجد علی ، اصغر اور عاشق شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک خاندان کار میں ملتان سے لاہور جا رہا تھا کہ ہڑپہ ٹول پلا زہ کے قریب کار تیز رفتاری کے سبب آگے جانے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا کر نیچے گھس گئی جس کے نتیجہ میں سعدیہ موقعہ پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں دو کی حالت نازک ہے۔ پولیس ہڑپہ نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :