ساہیوال، پانچویں بچی کی پیدائش پر باپ نے نہر میں چھلانگ لگا کر جان دے دی

پیر 11 ستمبر 2017 20:57

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) نہر لوئر باری دوآب میں یوسف والا کے قریب پانچویں بیٹی کی پیدائش پر باپ غلام باری نے کود گیا اور جاں بحق ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں کی ٹیم نے لاش کی تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک5-45ایل کے ایک محنت کش غلام باری کے ہا ں اسکی بیوی نے جب آج پانچویں بچی جنم دی تو غلام باری دلبرداشتہ ہو گیا اور اس نے نہر لوئر باری دوآب چھلانگ لگا کر جان دے دی ۔پولیس یوسف والا موقعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی ہے تاہم لاش برآمد نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :