اسلام آباد تحفظ صارف بل 1995ء فی الفور نافذ کیاجائے، سی پی آئی ڈی

پیر 11 ستمبر 2017 20:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوز (سی پی آئی ڈی) نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد تحفظ صارف بل 1995ء کا فی الفور نفاذ کرے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سی پی ڈی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر اعجاز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صارف تحفظ کونسل فوری طور پر تشکیل دے کر تحفظ صارف بل 1995ء پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرے۔ انہوں نے ایک فعال شکایات دور کرنے کے نظام پر بھی زور دیا تاکہ اسلام آباد کے شہری اشیاء اور خدمات کے معیار، مقدار اور قیمتوں سے متعلق شکایات کا اندراج کرا سکیں۔

متعلقہ عنوان :