وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک کا آئی پی او پاکستان کا دورہ‘ ادارے کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

پیر 11 ستمبر 2017 20:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے حقوق ملکیت دانش کے تحفظ اور پاکستان کو انٹلیکچوئل پراپرٹی کے نقشے پر لانے کے لئے آئی پی او پاکستان کے متحرک کردار کو سراہا ہے۔ وہ پیر کو آئی پی او پاکستان کے افسران سے خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں آئی پی او پاکستان ہیڈ کوارٹرز آمد پر ادارے کے چیئرمین شاہد رشید اور ڈائریکٹر جنرل عرفان تارڑ نے ان کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر نے آئی پی او کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے کاموں میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایکو اجلاس کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے وہ ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

پرویز ملک نے لوگوں میں حقوق ملکیت دانش کے حوالے سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے لئے سرگرمیاں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

قبل ازیں آئی پی او پاکستان کے چیئرمین شاہد رشید نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور اس کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کے پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس کی ترجیحی واچ لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور اور کوئٹہ میں جلد آئی پی او کے نئے دفاتر کھولے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :