چیئر مین انجمن تاجران سندھ سلیم حسین وہرا سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت

پیر 11 ستمبر 2017 20:56

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر گوہرالله کا تاجر رہنما انجمن تاجران سندھ کے چیئر مین سلیم حسین وہرا سے ان کے بڑے بھائی سراج حسین وہرا کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

الله تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر کی استقامت عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :