یواین او اور عالمی قوتوں کو میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے سنگین مسئلہ پرمثبت کردار ادا کرناچاہیے، پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد

پیر 11 ستمبر 2017 20:56

یواین او اور عالمی قوتوں کو میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے سنگین مسئلہ ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی ، سینئر نائب صدرز شعیب جعفری، افتخار احمد ، فہیم آرائیں ، کامران خانزادہ ، تعلقہ صدرز طارق کاظمی، راحیل قائم خانی ، جنرل سیکرٹری رضوان گدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار میں روہنگین مسلمان ہمارے بھائی ہیں اور میانمار کے انتہار پسند بدھسٹ ومقامی فوجیوں نے مظلوم مسلمانوں پر میانمار کی زمین تنگ کردی ہے اور معصوم بچے نوجوان اور خواتین کی عصمت دری کرکے ہزاروں لوگوں کو شہید کردیا اور لاکھوں لوگوں کو ہجرت پر مجبور کردیا ہے ایسے میں یواین او اور عالمی قوتوں کو اس سنگین مسئلہ پر خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ مثبت کردار ادا کرناچاہیے پاکستان کی حکومت کو میانمار کی حکومت پر اخلاقی دبائو ڈالنا چاہیے تاکہ وہ ظلم و ستم کو چھوڑ کر اس مسئلہ کا سیاسی حل نکالیں ، میانمار کی انگ سان موچی کو حاصل کردہ نوبل کا انعام کی لاج رکھنی چاہیے ، مسلم اُمہ کو اس اہم مسئلہ پر یکجہتی کے ذریعے میانمار کے حکمرانوں پر اخلاقی دبائو اور مظلوم مسلمانوں کی اخلاقی و مالی مدد کے ذریعے انکی بحالی کے اقدامات کرنے چاہیے۔

متعلقہ عنوان :