فاٹا فٹبال سپر لیگ 27 ستمبر سے 10 اکتوبر تک قیوم سٹیڈیم پشاور میں کھیلی جائے گی،فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن

پیر 11 ستمبر 2017 20:55

فاٹا فٹبال سپر لیگ  27 ستمبر سے 10 اکتوبر تک قیوم سٹیڈیم پشاور میں کھیلی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) فاٹا فٹبال سپر لیگ 27 ستمبر سے 10 اکتوبر تک قیوم سیٹڈیم پشاور میں کھیلی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار فاٹا فٹبال ایسوسی ایشن اور فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنواری نے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری اور سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کے ہمراہ جناج سٹیڈیم کے میڈیا سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کیا۔

انہوں نیکہا کہ لیگ میں بارہ ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائیگا اورہر گروپ سے دو ۔دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ لیگ کی 15 لاکھ روپے انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ ونر ٹیم کو پانچ لاکھ روپے اور ٹرافی، رنراپ ٹیم کو تین لاکھ جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ۔

(جاری ہے)

ٹاپ سکورراور بہترین گول کیپر کو 25 ، 25 ہزار روپے انعام دیئے جائیں گے لیگ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب بدھ 13 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

انہوں نیکہا کہ ملائیشیا اور انڈونیشا کے دو، دو کھلاڑی حصہ لے لیں گے، ہر ٹیم میں فاٹا کے آٹھ کھلاڑی جبکہ سات کھلاڑی دوسرے شہروں سیلئیجائیں گے۔ انہوں نیکہا کہ لیگ کے کچھ میچز باجوڑ اور نارتھ وزیر وزیرستان میں کروائے جائیں گے انہوں نیکہا کہ فاٹا کے لوگو امن پسند ہیں اور کھیلوں میں سے دلچسپی لیتے ہیں