ٹی ٹوئنٹی بالرز رینکنگ، عماد وسیم پہلے نمبر پر براجمان

پیر 11 ستمبر 2017 20:54

ٹی ٹوئنٹی بالرز رینکنگ، عماد وسیم پہلے نمبر پر براجمان
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے گزشتہ دنوں ٹی ٹونٹی کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم 780 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کے عمران طاہر 744 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اںڈین کھلاڑی جسپریت بمرا 737 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔دیگر بالرز میں افغان کھلاڑی راشد خان چوتھے، ویسٹ اںڈیز کے سیمیوئل بدری پانچویں، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان چھٹے، آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فولکنر ساتویں، کیئربین کھلاڑی سنیل نارائن آٹھویں، بنگلا دیش کے آل رانڈر شکیب الحسن نویں اور یو اے ای کے محمد نوید دسویں نمبر پر ہیں۔