پاکستان میں کرکٹ کی واپسی،آئی سی سی چیئر مین ششانک منوہر کا خیر مقدم

پیر 11 ستمبر 2017 20:54

پاکستان میں کرکٹ کی واپسی،آئی سی سی چیئر مین ششانک منوہر کا خیر مقدم
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) آٹھ سال کے صبر آزما انتظار کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو چکی ہے۔ زندہ دلان کے شہر میں آزادی کپ کا میلہ سج گیا ہے۔ آئی سی سی چئیرمین ششانک منوہر نے اس موقع پر پی سی بی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ امید ہے کہ دلچسپ سیریز سے پاکستانی شائقین لطف اندوز ہونگے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ورلڈ الیون کے مڈل آرڈر بیٹسمین جارج بیلی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے ساتھ سنسنی خیز مقابلے ہونگے۔ ادھر ڈیوڈ ملر بھی گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔ کہتے ہیں کہ سرفراز الیون کو ہرانا آسان نہیں ہو گا۔ انگلینڈ کے ٹی ٹونٹی فاتح کپتان پال کولنگ ووڈ نے بھی پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :