ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کی پریکٹس کیلئے قذافی اسٹیڈیم آمد

کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل سے اسٹیڈیم لایا گیا، دونوں ٹیمیں (کل) شام کو پہلے میچ کیلئے 3 گھنٹے تک پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی

پیر 11 ستمبر 2017 20:54

ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کی پریکٹس کیلئے قذافی اسٹیڈیم آمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) ٹی 20 آزادی کپ کے آغاز سے قبل ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیمیں پریکٹس کیلیے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں، کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل سے اسٹیڈیم لایا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیمیں کل شام کو پہلے میچ کیلیے 3 گھنٹے تک پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی، قبل ازیں ہوٹل میں ورلڈ الیون میں شامل پلیئرز نے فوٹو شوٹ میں حصہ لیا، پلیئرز نے ورلڈ الیون کیلیے تیار کی گئی نئی کٹس میں تصاویربنوائیں۔واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان 12، 13 اور 15 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیںگے، مہمان ٹیم رات گئے لاہور پہنچی تھی ، مہمان سکواڈ 16 ستمبر کو واپس روانہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :