ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی کچلاک کے قریب ہزارہ مسافروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کے شدید مذمت

صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے واقعہ کی مکمل اور درست تفتیش کا مطالبہ

پیر 11 ستمبر 2017 20:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں گذشتہ روز کچلاک کے قریب ہزارہ مسافروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے واقعات کو صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدترین ناکامی قراردیا بیان میں کہا گیا کہ قومی شاہراہوں پر مسافروں پر حملے کے واقعات صوبے کے قومی قبائلی اقدار و روایات کے منافی عمل ہے اس طرح کے حملوں کی اجازت نہ اسلامی تاریخ میں ملتی ہے نہ ہی یہ عالمی انسانی اصولوں کے مطابق ہیں حملہ آور باقاعدہ طور پر شناخت کرکے ہزارہ مسافروں پر حملہ آور ہوتے ہیں اور بربریت کی بدترین مثالیں قائم کرکے اپنی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ کچلاک کے مختلف علاقے مذہبی انتہاپسندی کے فروغ اور تربیتی مراکز کے حوالے سے خصوصی شہرت رکھتے ہیں یہاں کے مقامی باشندے انتہا پسندوں کے سرگرمیوں کی وجہ سے ہمیشہ پریشانی کا شکار ہوتے ہیں بلکہ بعض اوقات کرے کوئی بھرے کوئی کے مصداق کچلاک کے مقامی لوگ نقصانات سے دوچار ہوتے رہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ قومی شاہراہ پر جہاں سینکڑوں گاڑیاں سفر کرکے گذرتی ہے اس شاہراہ پر قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکار مسلسل گشت پر رہتے ہیں اس طرح کے واقعہ کے رونما ہونے پر بڑی سوالیہ نشان پید ا کرتی ہے کوئٹہ شہر اور صوبے مختلف اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر لاقانونیت اور بدامنی کے واقعات صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا پو ل کھولنے کیلئے کافی ہے بیان میں کہا گیا کہ مخصوص مائنڈ سیٹ سے تعلق رکھنے والے چند دہشت گردوں نے ملک کے عوام اور بلوچستان میں آباد اقوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے بے گناہ عوام کے قتل عام رکھوانے اور اس اہم مسلہ پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے معاملہ روزانہ کی بنیاد پر حساس ہوتا جارہا ہے کوئٹہ کو روہنگیا بنانے سے روکنے کیلئے ضروری ہے کہ صوبائی حکومت قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردار ادا کرکے صوبے سے مخصوص مائنڈ سیٹ کے خاتمہ کی طرف توجہ دیں اور شہریوں کے جان مال کے تحفظ کے سلسلے میں کردار ادا کریں بصور ت دیگر خاموشی یا بے عملی کا نقصان صوبے کے تمام اقوام کو ہوگا بیان میں کہا گیا کہ کچلاک کے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور ذخمی ہونے والے مسافر کی جلد مکمل شفایابی کی دعا کی گئی بیان میں صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس واقعہ کی مکمل اور درست تفتیش کا مطالبہ کیا اور ہر واقعہ کی طرح اس واقعہ کو سرد خانے میں ڈلانے کی بجائے حقائق تلاش کرکے عوم کو اس سے باخبر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :