برما میں مسلمانوں پر مظالم قابل مذمت ہے ، مسلمان ممالک فوری طورپر اقدامات اٹھائیں،

احتجاجی مظاہرے سے مقررین کا خطاب

پیر 11 ستمبر 2017 20:46

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور کی کال پر پورے ملک کی طرح اوستہ محمد میں بر ما میں ہو نے وا لے مسلما نو ں کی قتل عا م خلا ف پر یس کلب اوستہ محمدکے سا منے پاکستان میڈیا کونسل جعفرآباد کے صدر ذوالفقارعلی کھوسہ اور تحصیل صدر محمد حنیف مینگل کی قیادت میں مظا ہر ہ کیا گیا ۔

اس موقع پر پاکستان میڈیا کونسل کے صوبائی صدر غلام جیلانی شاد ،نائب صدر حاجی محمد وارث دیناری نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ مظاہرہ سے صوبائی صدرغلام جیلانی شاد، حاجی محمد وارث دیناری، ذوالفقار علی کھوسہ، محمد حنیف مینگل، ذاکررڈ، خرم خواجہ، حارث خواجہ، ریاض لانگاہ ،گل محمد،خادم حسین ،محمدیونس ابڑو،عبدالعزیز جمالی ،سہڑاخان جمالی ،محمد سلیم ابڑو و دیگر نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ بر ما میں مسلما نو ں کے سا تھ ہو نے والے ظلم و ستم و بے گنا ہ افرا د کی قتل وغا رت کی قتل عا م پر عا لمی برا دری کیو ں خا مو ش ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ یہو دی لا بی اسرا ئیل بر ما اور امر یکہ مسلما نو ں کے خلا ف ہے لیکن بد قسمتی سے مسلم مما لک خا مو ش تما شا ئی بنے بیٹھے ہیں ۔پی ایم سی مظلو م بر ما مسلما نو ں کے سا تھ ہے اور بر ما میں ہو نے وا لی وحیشا نہ قتل عا م کی پر زور الفا ظ میں مذ مت کر تے ہو ئے ۔عا لمی برا دری سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ بر ما کے بے گنا ہ مسلما نو ں کے قتل عا م کا نو ٹس لیں ۔

انہو ں نے کہا کہ مسلما ن ممالک کو فوری طور پر بر ما مسلمانو ں کی مدد کر نی چا ئیے اور ہو نے والے ظلم زیا دتی قتل عا م کے روک تھا م کے لئے اقدا ما ت اٹھا ئیں۔ برما میں سرعام مسلمانوں کے سر کاٹے جارے ہیں اور مسلمان ممالک کی خاموشی سمجھ سے بال تر ہیں اگر فوری طور پر قتل عام بند نا کیا گیا تو پوری دنیا میں مسلمانوں کے اوپر ظلم و ستم شروع ہوجائے گا اس لیے تمام مسلم ممالک ایک ہوجائے ،اور برما حکومت کے خلاف آوازاٹھائے ۔

متعلقہ عنوان :