یوفون نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں اپنا سمر انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرلیا

پیر 11 ستمبر 2017 20:46

یوفون نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں اپنا سمر انٹرن شپ پروگرام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) یوفون نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں اپنا سمر انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ یوفون کی جانب سے تازہ بھرتیوں کی اس مہم میں صف اول کی یونیورسٹیوں کے 1300 سے زائد طالب علموں کا جائزہ لیا گیا اورمختلف ٹیسٹ اور انٹرویوز کے بعد میرٹ اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے 41 طالب علم شارٹ لسٹ کئے گئے۔

یہ طالب علم پاکستان بھر کی صف اول کی جامعات میں زیر تعلیم ہیں جن میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، لاہور اسکول آف اکنامکس، کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ، زیبسٹ کراچی، فاسٹ کراچی، نسٹ بزنس اسکول اسلام آباد، کالج آف الیکٹریکل اینڈ میکنیکل انجینئرنگ اسلام آباد، فاسٹ اسلام آباد، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، نسٹ اسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ ایند کمپیوٹر سائنس اسلام آباد، نسٹ اسکول آف سائنسز اینڈ ہیومینٹیز اسلام آباد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس مہم کا آغاز جولائی 2017 میں ہوا جس کے دوران طالب علموں کا سخت شیڈول بشمول حقیقی زندگی کے پروجیکٹس میں شمولیت، مخصوص ورکشاپس کے ذریعے اپنی مہارتوں میں بہتری لانے کے ساتھ سینئر قیادت سے میل جول کے انداز بھی شامل ہیں۔ اس پروگرام کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ انٹرن شپ کرنے والے طالب علموں نے 24 گھنٹے کمیونٹی کے کاموں پر بھی لگائے۔ اسلام آباد میں یوفون کے انٹرن طالب علموں نے سرپرستوں کی شناخت (Recognize the Guardians) کے نام سے مہم میں حصہ لیا جس میں انہوں نے مختلف چیک پوسٹوں اور ٹریفک سگنلز پر 80 سے زائد ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے چھتریاں اور پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔

کراچی میں یوفون انٹرن شپ کرنے والے طالب علموں نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور پورے شہر میں گملے بانٹنے تاکہ قدرت کے محافظوں کو ہمارا خیال رکھنے کی ذمہ داری تفویض کی جائے ۔ اسی دوران لاہور میں انٹرن شپ کرنے والے طالب علموں نے یوفون کے اندرونی غیرانتظامی عملے کے بے مثال کام کو اجاگر کرنے میں حصہ لیا۔ طالب علموں نے عملے کے مختلف اراکین کے بھرپورتعاون کو سراہنے کے لئے تہنیتی کارڈز تیار کئے۔

چھ ہفتوں میں بھرپور طور پر عملی انداز سے سیکھنے، پیشہ ورانہ اور شخصی نکھار کے بعد یوفون نے سمر انٹرن شپ پروگرام 2017 میں شامل طالب علموں کے گروپ کے لئے ماہ اگست کے دوران تینوں شہروں میں الگ الوداعی تقاریب منعقد کیں۔ اسلام آباد میں 18 اگست، لاہور میں 21 اگست اور کراچی میں 29 اگست کو الوداعی تقاریب منعقد ہوئیں۔ مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور نمائندوں نے انٹرن شپ کرنے والے طالب علموں اور ان کے متعلقہ لائن مینجرز کے ساتھ یوفون ٹاور اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔

انٹرن شپ مکمل کرنے والے طالب علموں میں تحائف اور سوینئر پیش کئے گئے۔ ای ایم ای کالج کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر طارق جاوید اور ڈین این بی ایس ڈاکٹر نوخیز سرور نے سمر انٹرن شپ پروگرام 2017 کے انعقاد اور انڈسٹری و تعلیمی ماحول کے درمیان خلا کو بھرنے میں اہم کردار پر یوفون سمر انٹرن شپ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :