چین کا جوہری سلامتی کے حوالے سے ملکی و بین الاقوامی تعاون کا مسودہ تیار

ایٹمی دہشت گردی کے خطرے کوروکنے، نمٹنے اور تحفظ کیلئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا جائے، چین

پیر 11 ستمبر 2017 20:37

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) چین نے جوہری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوہری سلامتی کے حوالے سے ملکی و بین الاقوامی تعاون کا مسودہ تیار کر لیا ، مسودے کے تحت ملک کو ایٹمی دہشت گردی کے خطرے سے روکنے اور نمٹنے اور ایٹمی تحفظ کے لئے بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جانا چاہئے، چین نے باہمی اور متوازن جوہری سلامتی کے نقطہ نظر اور پابندیوں کے حوالے سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے جوہری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوہری سلامتی کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔

یہ مسودہ گذشتہ روز چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس مودہ کے تحت ملک کو ایٹمی دہشت گردی کے خطرے سے روکنے اور نمٹنے اور ایٹمی تحفظ کے لئے بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جانا چاہئے۔ اس مسودہ میں چین نے بین الاقوامی ضروریات اور چین پر عائد ذمہ داریوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ چین نیباہمی اور متوازن جوہری سلامتی کے نقطہ نظر اور پابندیوں کے حوالے سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

مسودہ میں جوہری آپریٹرز کے حوالے سے ان کی ضروریات کا بھی خیال رکھتے ہوئے ان کے لئے پیشہ وارانہ تحفظ اور طبی سہولیات باہم پہنچانے کی سفارش کی گئی ہے۔مسودہ میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسا فنڈ قائم کیا جائے جو ایندھن، تابکاری فضلہ اور جوہری ایٹمی سازوسامان کو ختم کرنے کے اخراجات کو پورا کرے۔جوہری آپریٹرز کی انشورنس کی جانی چاہئے تا کہ ایٹمی حادثات کے سلسلہ میں معاوضہ کی بر وقت اور مئوثر تکمیل یقینی بنائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :