ترکی چین سے سیاحت میں تعاون میں اضافہ کا خواہشمند

ترکی اور چین توانائی، مواصلات، ثقافت و سیاحت سمیت ہر شعبے میں مزید تعاون کریں، ترک وزیر سیاحت و ثقافت

پیر 11 ستمبر 2017 20:34

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) ترکی چین اور ترک ٹور ایجنسیوں کے درمیان تعاون میں اضافہ کا خواہشمند ہے، ہمارے ثقافتی، سیاسی و اقتصادی تعلقات میں مماثلت موجود ہے، ہم "روڈ بیلٹ" منصوبے کے ذریعے باہمی تعلقات کو ہر شعبے میں فروغ دینے متمنی ہیں،ترکی اور چین توانائی، مواصلات، ثقافت و سیاحت سمیت ہر شعبے میں مزید تعاون کریں،ترک صدر کی حمایت یافتہ ٹرکش۔

چائینز یونیورسٹی " کا قیام بڑی اہمیت کا حامل ہے دونوں وزارتوں کو اس موضوع پر توجہ دینی ہو گی۔ چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکی کے وزیرثقافت و سیاحت نعمان قرتلمش کا کہنا ہے کہ ترکی چین اور ترک ٹور ایجنسیوں کے درمیان تعاون میں اضافہ کا خواہشمند ہے۔ رواں سال کے اختتام تک 2لاکھ چینی سیاحوں کی ترکی میں آمد متوقع ہے لیکن یہ تعداد نا کافی ہے ہم اس تعداد کر 10لاکھ سالانہ تک لانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہاں بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب لوو شوگانگ سے ملاقات کی۔ ملاق۲ات میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک وزیر نے کہا کہ ترکی کے کنفوچ یوس انسٹیٹیوٹ اور چین میں یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ دونوں ملکوں کے درمیان قربت کو بڑھانے کے لحاظ سے ایک اچھا وسیلہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ہمارے ثقافتی، سیاسی و اقتصادی تعلقات میں مماثلت موجود ہے، ہم "روڈ بیلٹ" منصوبے کے ذریعے باہمی تعلقات کو ہر شعبے میں فروغ دینے متمنی ہیں۔

انہوں نے اپنے ہم منصب سے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ترکی اور چین توانائی، مواصلات، ثقافت و سیاحت سمیت ہر شعبے میں مزید تعاون کر سکتے ہیں، میں امید کرتا ہوں کہ میرا یہ دورہ خاص کر ثقافتی شعبے میں باہمی تعاون میں اہم سطح کی خدمات فراہم کرے گا۔ قرتلمش نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کی حمایت حاصلکرنے والی "ٹرکش۔ چائینز یونیورسٹی " کا قیام بڑی اہمیت کا حامل ہے دونوں وزارتوں کو اس موضوع پر توجہ دینی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :