مسئلہ جزیرہ نما کوریا پراقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے تمام اراکین متحد ہو ں، چین

خطے کا استحکام برقرار رکھنے کیلئے پرامن طریقے سے کوریائی تنصیبات کا خاتمہ کرنا ہوگا، چینی وزارت خارجہ

پیر 11 ستمبر 2017 20:34

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) چین نے اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل ممبران پر زور دیا ہے کہ وہ جزیرہ نما کوریا پر یک زبان ہو کر نئے ایٹمی میزائل تجربہ کی مخالفت کریں، چین چاہتا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل کے ارکان متحد رہیں، سیکورٹی کونسل کو خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے پرامن طریقے سے کوریائی تنصیبات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ چین نے اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل ممبرران پر زور دیا ہے کہ وہ کورین پیننسولا پر یک زبان ہو کر نئے ایٹمی میزائل تجربہ کی مخالفت کریں۔گینگ شوانگ نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل کے ارکان متحد رہیں۔اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کو خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے پرامن طریقے سے کوریائی تنصیبات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کوریائی جزیرہ پر نئی پابندیوں بارے قرارداد کے مسودہ پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ تمام ممبران ممالک نے یک زبان ہو کر قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا ہے۔