ایف بی آر نے آن لائن کاروبار پر بھی ٹیکس عائد کر دیا

آن لائن فروخت سے حاصل ہونیوالی آمدن پر .5فیصد حصہ بطور ٹیکس وصول کیا جائیگا

پیر 11 ستمبر 2017 20:08

ایف بی آر نے آن لائن کاروبار پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے آن لائن کاروبار پر بھی ٹیکس عائد کر دیا۔ اب کوئی بھی کمپنی ہو یا فرد آن لائن اشیا ء و دیگر مصنوعات کی پر فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن پر .5فیصد حصہ بطور ٹیکس ادا کرنے کے پابند ہونگے۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے خریدو فروخت کا کاروبار بہت تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے اور کئی کمپنیاں لاکھوں روپے سالانہ کما رہی ہیں، حکومت کے اس اقدام سے اب یہ کمپنیاں اپنی آمدن کا کچھ حصہ قومی خزانہ میں جمع کرانے کی پابند ہونگی۔

متعلقہ عنوان :