سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے باچا خان انٹرنیشنل ،چترال ائیر پورٹس کے اطراف میں پندرہ کلو میٹرتک بلند عمارتوں کی تعمیر، موبائل فونز انٹینا کی تنصیب ، ادارے سے این او سی مشروط کرتے ہو ئے سختی سے اس پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا

پیر 11 ستمبر 2017 19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے باچا خان انٹرنیشنل ،چترال ائیر پورٹس کے اطراف میں پندرہ کلو میٹرتک بلند عمارتوں کی تعمیر اور موبائل فونز انٹینا کی تنصیب ، ادارے سے این او سی مشروط کرتے ہو ئے سختی سے اس پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اطراف میں پندرہ کلو میٹر تک بغیر این او سی کے بلندو بالا عمارتوں اور مختلف موبائل فونز انٹینا کی تنصیب کے حوالے سے شدید تحفظات کااظہار کیا ہے اور اس ضمن میں خیبر پختونخوا حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیاہے ترجمان سی اے اے نے تصدیق کرتے ہو ئے بتایاہے کہ بہت سی عمارتوں کی تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور این اوسی جاری نہیں کی گئی ہے جبکہ سی اے اے نے اس حوالے سے اخبارات میں شائع اشتہارات میں بھی کہا گیاہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن کے قوانین 1994کے رولز نمبر 68سیکشن تین کے تحت عمارت یا انٹنیا کی بلندی کے حد کے تعین کے لئے پیشگی این او سی ضرور حاصل کرے ذرائع نے بتایاہے کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بعض اداروں نے این او سی حاصل نہیں کی ہے جس پرائیر پورٹ پر جہازوں کے آمد و رفت میں مشکلات درپیش آ رہی ہے