فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں مخلوط نظام تعلیم متعارف کرانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

پیر 11 ستمبر 2017 19:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں مخلوط نظام تعلیم متعارف کرانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے اور ایک درخواست دائر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر سیمی حسین نے ذوالفقار چوہدری ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے آئین کے تحت کالج میں طالبات ہی داخلہ لینے کی مجاز ہیں۔

وکیل کے مطابق کالج کے آئین کے تحت ، کالج میں مخلوط نظام تعلیم نہیں ہوسکتا، درخواستگزار نے بتایا کہ حکومت فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں ملحوظ طریقہ تعلیم متعارف کرا رہی جو کالج کے آئین کے متصادم ہی. درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کالج میں مخلوط نظام تعلیم متعارف نہ کرانے کا حکم دیا جائے۔