ریڈ زون میں آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے، وزیراعظم کو ضدی بچے کام نہیں کرنے دیں گے تو یہی حال ہو گا، ہمارے ملک میں آتشزدگی ہوتی ہے تو آگ بجھانے والے آلات نہیں ہوتے، ڈینگی آتا ہے تو ادویات نہیں ہوتیں

تحریک انصاف کی منحرف رہنماء عائشہ گلالئی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 11 ستمبر 2017 17:45

ریڈ زون میں آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے، وزیراعظم کو ضدی بچے کام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنماء عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے، وزیراعظم کو ضدی بچے کام نہیں کرنے دیں گے تو یہی حال ہو گا، ہمارے ملک میں آتشزدگی ہوتی ہے تو آگ بجھانے والے آلات نہیں ہوتے، ڈینگی آتا ہے تو ادویات نہیں ہوتیں۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ ریڈزون میں آتشزدگی کا واقع افسوسناک ہے، مسئلہ یہ ہے کہ جب آتشزدگی ہوتی ہے تو آگ بجھانے والے آلات نہیں ہوتے، ڈینگی آتا ہے تو ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہوتیں، دھماکے ہوتے ہیں تو سکینرز نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا فیصلہ یہ ہے کہ یہاں کسی کو کام کرنے نہیں دیا جائے، جمہوریت کا یہ مطلب نہیں کہ احتجاج کریں، ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، پاکستان میں ہر بات پر پڑتال کرتے ہیں، جمہوریت کی شکل میں ہر وقت بچوں کا وقت ضائع کرتے ہیں۔