سپین میں پانچ سو سال بعد اذان گونج اٹھی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 ستمبر 2017 16:39

سپین میں پانچ سو سال بعد اذان گونج اٹھی
غرناطہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 11ستمبر 2017ء ):سپین کے شہر غرناطہ کے الحمبرا محل میں پانچ سو سال بعد اذان گونج اٹھی۔تفصیلات کے مطابق سپین کبھی یورپ میں پہلے اسلامی مرکز کی حیثیت رکھتا تھا۔مگر سپین سے مسلمانوں کے نکالے جانے کے بعد اسلام آہستہ آہستہ یہاں ختم ہوتا چلا گیا۔مسلمانوں کو سپین سے نکال دیا گیا اور اسلامی شعائر پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سپین میں اذان دینے پر پابندی تھی ۔

(جاری ہے)

مگر وقت نے خود کو دہرایا جب سپین کے شہر غرناطہ کے الحمبرا محل میں ایک بار پھر اللہ اکبر کی صدا گونجنے لگی۔ایسا تب ہوا جب شام سے تعلق رکھنے والے نوجوان معاذنے محل کے وسط میں کھڑا ہو کر اذان دینی شروع کر دی ۔پانچ سو سال میں یہ پہلا موقع تھا سپین کی فضائیں اذان کی صدا سے معطر ہو رہی تھیں۔الحمبرا محل سپین میں مسلم حکمرانوں کی نشانی ہے۔ویڈیو میں معاذ نامی نوجوان کو الحمبرا محل میں اذان دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔