ڈاکٹر عاصم حسین وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں ، ان کی جان کو خطرہ ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 ستمبر 2017 16:12

ڈاکٹر عاصم حسین وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں ، ان کی جان کو خطرہ ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین لندن روانہ ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ حقیقتاً بیمار ہیں، ان کی اہلیہ کو کینسر ہے جبکہ ان کی والدہ بھی ضعیف ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں اور وعدہ معاف گواہ بن کر وہ بہت کچھ ایسا دے گئے ہیں اور بتا گئے ہیں جس پر زرداری بھی خوش نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عاصم حسین پر تنقید بھی ہوتی رہی کہ رینجرز کی حراست میں انہوں نے اتنی جلدی کیسے اتنے گھنٹوں کی کہانی ریکارڈ کرو ادی؟ اسی بات پر ڈاکٹر عاصم کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :