فیصل آباد پہنچنے والے پچاس عازمین حج کاسامان مدینہ منورہ میں رہ گیا

حجاج کرام سامان کے بغیر ہی گھروں کو روانہ ہونے پرمجبور ہو گئے

پیر 11 ستمبر 2017 16:55

فیصل آباد پہنچنے والے پچاس عازمین حج کاسامان مدینہ منورہ میں رہ گیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) پی آئی اے کی پرواز PK-718کے ذریعے فیصل آباد پہنچنے والے پچاس عازمین حج کاسامان مدینہ منورہ میں رہ گیا ‘حجاج کرام آب زمزم و دیگر سامان کے بغیر مایوسی کے عالم میں گھروں کو روانہ ‘آن لائن کے مطابق پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے آج صبح ساڑھے چھ بجے پچاس عازمین حج فیصل آباد پہنچے ‘پرواز تاخیر سے ایئر پورٹ پہنچی جبکہ عازمین کا سامان بھی مدینہ منورہ میں رہ گیا جب حاجیوں کو سامان نہ ملنے کی اطلاع ملی تو وہ سخت مایوس ہو گئے جس پر ایئر پورٹ انتظامیہ نے ان سے کہا کہ رن وے چھوٹا ہونے کے باعث سامان نہیں لایا گیا اور وہ دو دن بعد اس بارے معلوم کریں جس پر پچاس حجاج کرام ‘آب ز م زم و دیگر سامان کے بغیر ہی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہونے پرمجبور ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :