بیگم کلثوم نواز ناراض ہو کر لندن گئی تھیں ۔ نیا انکشاف سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 ستمبر 2017 15:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شریف خاندان میں سخت لڑائی ہے ، بیگم کلثوم نواز ناراض ہو کر لندن گئی تھیں ۔ صرف ایک خبر آئی تھی کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا جائے گا تو شریف خاندان میں فاصلے بڑھ گئے۔ شہباز شریف بھی کہہ رہے ہیں کہ آپ بڑے ہیں فی الحال ہمیں فوج کو انگیج کرنے دیں ۔

(جاری ہے)

ہم یہ ریفرنس سے نکل جائیں پھر ان میں سے کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ ایک بھائی فوج کو انگیج کر رہے ہیں۔ شہباز شریف سے پوچھیں کہ انہوں نے یقین دہانی نہیں کروائی تھی کہ میں لاہور ریلی میں خطاب نہیں کروں گا۔ اگلے دن شہباز شریف چارٹرڈ طیارہ لے کر گئے اور اپنے بڑے بھائی کے بارے میں کیسے کیسے الفاظ استعمال کیے کوئی پوچھے ان سے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :