وفاقی دارلحکومت رواں برس کے آخر میں دو پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن ایونٹس کی میزبانی کرے گا

پیر 11 ستمبر 2017 14:41

وفاقی دارلحکومت رواں برس کے آخر میں دو پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) وفاقی درالحکومت میں رواں سال کے آخر میں پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن کے دو ایونٹس کھیلے جائیں گے، پی ایس اے نے ان ایونٹس کی پاکستان کومیزبانی کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پی ایس اے نے 50ہزارڈالر مینز اور 25 ہزار ڈالر وومینز ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو دی ہے ۔ یہ دونوں ایونٹس رواں سال کے آخر میں مصحف علی سکوائش کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :