امریکا نیوکلیئر معاہدے سے نکلا تو ایٹمی پروگرام بحال کر دیں گے ،ایران کی دھمکی
نیوکلیئر معاہدے سے امریکا کے نکل جانے کی صورت میں بھی ایران اس معاہدے کی پاسداری جاری رکھنا چاہتا ہے، اگر امریکا معاہدے سے نکلتا ہے اور باقی ممالک اس کی پاسداری کرتے ہیں تو اس بات کا امکان ہے کہ ایران اپنے وعدوں کا پابند رہے گا،ایران کی ایٹمی توانائی کی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی کا انٹرویو
پیر 11 ستمبر 2017 14:12
(جاری ہے)
ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ تجارتی فضاں کو زہر آلود کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ "یہ معاملہ بزورِ طاقت بینکوں اور بڑی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ تعاون پر مجبور نہیں کرے گا بلکہ اس سے خوف اور اندیشے پیدا ہوں گے تاہم درحقیقت امریکا اس سے زیادہ کچھ کر بھی نہیں سکتا ہے۔یاد رہے کہ صالحی نے گزشتہ ماہ "فردو" ایٹمی تنصیب میں 5 روز کے لیے 20 فی صد کی شرح سے یورینیئم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دی تھی۔ادھر ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی امریکا کو دھمکی دی تھی کہ اگر واشنگٹن نے تہران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو ایران نیوکلیئر معاہدے کو منسوخ کر دے گا اور اپنا نیوکلیئر پروگرام دوبارہ سے شروع کر دے گا۔اقوام متحدہ میں امریکی خاتون مندوب نکی ہیلی یہ کہہ چکی ہیں کہ اگر ایرانی عسکری ٹھکانوں کا معائنہ بقول تہران محض ایک خواب ہے تو پھر نیوکلیئر معاہدے کے حوالے سے ایرانی تعمیل بھی ایک خواب ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.