ریاست فلوریڈا کے 4 لاکھ 30 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی بند

پیر 11 ستمبر 2017 10:20

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لاؤڈرڈیل میں طوفان ارما کے ٹکرانے سے سمندری لہریں 15 فٹ تک اونچی اور ریاست کے جنوب میں 4 لاکھ 30 ہزار سے زائد مکانات میں بجلی سے محروم ہو گئے ۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لاؤڈرڈیل میں طوفان ارما نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس کے باعث متعدد نشیبی علاقے زیر آب آنے کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک اور متعدد بے گھر ہو چکے ہیں۔

فلوریڈا کے گورنر رک سکاٹ نے کہا ہے کہ انھیں ریاست کی مغربی خلیجی ساحل جو اس طوفان کا اگلہ نشانہ ہو گی کے حوالے سے شدید تشویش لاحق ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکہ کے سالحوں سے ٹکرانے سے پہلے یہ طوفان جزائر غرب الہند یا کیریبئین کے مختلف جزیرے سے ٹکرایا تھا جہاں اس کی زد میں آ کر کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

خدشہ ہے کہ طوفان کا مرکزی حصہ جسے طوفان کی آنکھ بھی کہا جاتا ہے وہ آئندہ چند گھنٹوں تک فلوریڈا پہنچے گا تو ارد گرد کے جزیروں پر گرنے والی طوفانی لہروں کی بلندی 15 فٹ تک ہو سکتی ہے۔

ریاست کے سرکاری حکام نے 63 لاکھ لوگوں کو ساحلی علاقے کو چھوڑ دینے کے لیے کہہ دیا ہے تاہم فلوریڈا کے گورنر رک سکاٹ کا کہنا تھا کہ اب اتنی تاخیر ہو چکی ہے کہ کسی کے لیے وہاں رکنا خطرے سے خالی نہیں۔طوفان ارما کے فلوریڈا پہنچنے کے ساتھ ہی ریاست کے مرکزی علاقوں میں 4 لاکھ 30 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی بند ہو چکی ہے۔