این اے 120 میں محمد یعقوب شیخ کو ووٹ دیں اور انرجی سیور پر مہر لگا کر انہیں کامیاب کروائیں،مولانا سمیع الحق کا دفاع پاکستان کونسل کے قائدین کو خط

اتوار 10 ستمبر 2017 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2017ء) دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کونسل میں شامل جماعتوں کے قائدین کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ وہ این اے 120کے الیکشن میں محمد یعقوب شیخ کو ووٹ دیں اور انرجی سیور پر مہر لگا کر انہیں کامیاب کروائیں۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق کی طرف سے بھجوائے گئے خط میں لکھاگیا ہے کہ حلقہ این ای120سے نواز شریف نا اہل ہوئے ہیں وہاں ضمنی الیکشن میں محمد یعقوب شیخ آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ہمیں ان کی امانت،دیانت ،آئین پاکستان کے تحفظ اور نظریہ پاکستان کے حوالہ سے بہترین پاکستانی شہری اور محب وطن ہونے پر یقین ہے اس لئے آپ سے بحیثیت پاکستانی قوم استدعا کرتا ہوں کہ محمد یعقوب شیخ جن کا انتخابی نشان انرجی سیور ہے سترہ ستمبر کو انرجی سیور کے نشان پر مہر لگا کر انہیں کامیاب بنائیں اور محب وطن قیادت کو ملکی بقا کی خاطر آگے لائیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے یعقوب شیخ کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔