ژوب ،کاکڑ ٹائون میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاںبحق ،بھا ئی زخمی ہوگیا

اتوار 10 ستمبر 2017 20:50

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء) ژوب کے علاقے کاکڑ ٹائون میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاںبحق جبکہ اُن کا بھا ئی زخمی جسے فوری طور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گنج محلہ کاکڑٹاو،ْن میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان ہاشم کاکڑ کو قتل اور اُن کے بھائی گل باران کو زخمی کردیازخمی کو فوری طور سی ایم ایچ اور مقتول کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا واقعہ کا شاخسانہ زمین کی تنازعہ بتائی گئی ہے تاہم پولیس کے مطابق ابھی تک ایف آئی آر کیلئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :