پاکستان نے امریکی انحصار کو چھوڑدیا اپنی دفاعی ضروریات اوپن مارکیٹ سے پوری کرینگے‘رانا تنویر حسین

نواز شریف کے جانے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا جمہوریت کیخلاف اب بھی سازشیں ہورہی ہیں‘وفاقی وزیر

اتوار 10 ستمبر 2017 20:50

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے پاک فوج دنیا کی سب سے بہترین پروفیشنل فوج ہے اس کی تمام دفاعی ضروریات پوری کی جارہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے مریدکے میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما اور یو سی چیئرمین چوہدری ارشد علی ورک ، وائس چیئرمین حاجی رفیق الحسن قریشی کے ہمراہ مختلف منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا امریکی صدر نے پاکستان کے متعلق جو بیان دیا ہمارا اس میں کوئی نقصان نہیں بہت جلد امریکیوں کا دماغ ٹھیک ہو جائے گا کیونکہ اہم امریکی جانتے ہیں پاکستان کی کیا اہمیت ہے چین روس اور ترکی سمیت کئی ممالک نے امریکی موقف کی مخالفت اور ہمارے موقف کی حمایت کی ہے ۔انہوں نے کہا پاکستان نے امریکی انحصار کو چھوڑدیا اپنی دفاعی ضروریات اوپن مارکیٹ سے پوری کریں گے ۔انہوں نے کہا میاں نواز شریف کے جانے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا جمہوریت کیخلاف اب بھی سازشیں ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :