لنڈی کوتل ‘ خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ پرمارٹر گولہ گرنے سے دو خاصہ دار زخمی

اتوار 10 ستمبر 2017 20:30

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء) لنڈیکوتل میں واقع ستارہ میل چیک پوسٹ پرنامعلوم سمت سے مارٹر گولہ گرنے سے خاصہ دار فورس کے دو جوان شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لنڈیکوتل خیبر ستارہ میل چیک پوسٹ پر نامعلوم سمت سے مارٹر گولہ گرنے کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے دو جوان شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے لنڈیکوتل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز اور خاصہ دار اور لیویز فورس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر اور تفتیش شرو ع کر دی

متعلقہ عنوان :