خیبرایجنسی،ستارہ میل چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ ،خاصہ دار فورس کے دو اہلکار ذخمی ہوگئے

اتوار 10 ستمبر 2017 20:20

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) ستارہ میل چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ ۔دو خاصہ دار فورس کے اہلکار ذخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع مطابق تحصیل لنڈ ی کو تل کے علاقہ سلطان خیل ستارہ میل میں واقع خا صہ دار فورس کی چیک پوسٹ کے قر یب نصف بم د ھما کے سے پھٹ گیا جس کے باعث دو خاصہ دار اہلکار زخمی ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے لنڈ ی کو تل اسپتال منتقل کیا گیا واقعہ کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کی علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکھٹے کئے ۔