Live Updates

برما میں مسلم کش فسادات کے خلاف پاکستان تحریک انصاف زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

برما حکومت کے ساتھ فوری طور پر تمام سفارتی ،تجارتی اور معاشرتی روابط منقطع کیے جائیں ، برما میں جاری ظلم وستم کو بند کرانے میں عالمی برادری اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کرے بصورت دیگر مسلم امہ اپنے مسلمان بھائیوں کا اور اپنا دفاع خود کرے گی، مظاہرین سے تحریک انصاف کے رہنمائوں کا خطاب

اتوار 10 ستمبر 2017 19:51

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) برما میں مسلم کش فسادات کے خلاف پاکستان تحریک انصاف زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی ، مظاہرین نے امریکہ ، بھارت اور برما حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ تفصیلات کے مطابق ریلی پی ٹی آئی آفس سے نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت سنٹرل کمیٹی کے ممبر محمدعارف رندکی قیادت میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ تھے جن پر برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے ۔

ریلی کے شرکاء سے پی ٹی آئی کے سنٹرل کمیٹی کے ممبر محمد عارف رند حفیظ ابڑو صابررند ودیگر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برما حکومت کے ساتھ فوری طور پر تمام سفارتی ،تجارتی اور معاشرتی روابط منقطع کیے جائیں اور برما میں جاری ظلم وستم کو بند کرانے میں عالمی برادری اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کرے بصورت دیگر مسلم امہ اپنے مسلمان بھائیوں کا اور اپنا دفاع خود کرے گی ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شریک شرکاء نے امریکہ اور بھارت مخالف نعرے لگائے اور امریکی سدر اور بھارتی سدر مودی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک خاموشی سمجھ سے بالا تر ہیں ہم اپنے برما مسلمان بھائیوں کا ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات